خلائی اسٹیشن

( خَلائی اِسْٹیشَن )
{ خَلا + ای + اِس + ٹے + شَن }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'خلائی' کے ساتھ انگریزی لفظ 'Station' عربی رسم الخط کے ساتھ اردو میں 'اسٹیشن' لگانے سے مرکب 'خلائی اسٹیشن' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٦٩ء کو روزنامہ "جنگ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - وہ مصنوعی سیارہ جسے خلا میں کاروائیوں کے لیے اڈے کے طور پر استعمال کیا جائے۔
"ماہرین اب زمین سے بہت اوپر ایک خلائی اسٹیشن بنا کر وہاں سے سیاروں پر جست لگانے کے لیے بھی تیاریاں کر رہے ہیں"      ( ١٩٨٥ء، جنرل سائنس، ١٣ )