اختتام

( اِخْتِتام )
{ اِخْ + تِتام }
( عربی )

تفصیلات


ختم  خَتْم  اِخْتِتام

عربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مزید فیہ کے باب افتعال سے مصدر اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦٤٠ء کو "بہرام گور اور حسن بانو" بحوالہ "تاریخ زبان اردو" مستعمل ملتا ہے۔

اسم حاصل مصدر ( مذکر - واحد )
١ - تمام ہونے کا عمل، خاتمہ، ختم، آخر۔
"افسوس ہے کہ وہ اس کے اختتام سے قبل راہی ملک بقا ہو گئے۔"      ( ١٩٣٥ء، چند ہم عصر، ٤٣ )
  • finishing;  end
  • conclusion
  • close
  • completion
  • fulfilment