خلافت تحریک

( خِلافَتِ تَحْرِیک )
{ خِلا + فَتے + تَح (فتحہ ت مجہول) + رِیک }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'خلافت' کے آخر پر کسرۂ اضافت لگانے کے بعد عربی ہی سے مشتق اسم 'تحریک' لگانے سے مرکب 'خلافتِ تحریک' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٦٢ء کو "اردو انسائیکلوپیڈیا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - پہلی عالم گیر جنگ میں ترکوں نے انگریزوں کے خلاف جرمنی اور آسٹریا کا ساتھ دیا تھا .... انگریزوں کو فتح ہوئی .... برطانوی وزیر اعظم نے .... واضح کیا تھا کہ خطرے کا سبب نہیں بنیں گے .... 1919ء کی صلح کانفرس میں سلطنت ترکی کو تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ خلافت بھی عملاً ختم کر دی گئی۔ ہندوستان کے مسلمانوں نے اس کے خلاف سخت احتجاج کیا اس کو خلافتِ تحریک کا نام دیا گیا، تحریک خلافت۔ (ماخوذ: اسلامی انسائیکلوپیڈیا، 844)
"خلافت تحریک، پہلی جنگ عظیم کے بعد ترکوں کی حمایت میں پاک و ہند کے مسلمانوں کے برطانوں حکومت کے خلاف جدوجہد کی تحریک . سارے برصیغر میں پھیل گئی"      ( ١٩٦٢ء، اردو انسائیکلوپیڈیا، ٦٣٢ )