خلافت ارضی

( خِلافَتِ اَرْضی )
{ خِلا + فَتے + اَر + ضی }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'خلافت' کے آخر پر کسرۂ اضافت لگانے کے بعد عربی ہی سے مشتق اسم 'ارض' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے مرکب 'خلافتِ ارضی' بنا۔ اردو میں اسم مستعمل ہے۔ ١٩١٧ء کو "خطوط محمد علی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - زمین کی بادشاہت۔
"اللہ تعالٰی نے مسلمانوں کو خلافتِ ارضی کی بشارت دی"      ( ١٩٨٤ء، اسلامی انسائیکلوپیڈیا، ٨٤٣ )