خلوت پسند

( خَلْوَت پَسَنْد )
{ خَل + وَت + پَسَنْد }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'خلوت' کے ساتھ فارسی مصدر 'پسندیدہ' سے حاصل مصدر 'پسند' لگانے سے مرکب 'خلوت پسند' بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٩٨٠ء کو "زمین اور فلک اور" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - تنہائی پسند کرنے والا، گوشہ نشین، کم آمیز۔
"راما چندرن جنوبی ہند کے باسی ہیں، آزاد منش، خلوت پسند"      ( ١٩٨٠ء، زمین اور فلک اور، ٥٣ )