اپنانا

( اَپْنانا )
{ اَپ + نا + نا }
( سنسکرت )

تفصیلات


اَپْنا  اَپْنانا

سنسکرت زبان کے لفظ 'اپنا' کے ساتھ 'نا' علامت مصدر لگائی گئ ہے۔ اردو میں ١٨٣٨ء "بستان حکمت" میں مستعمل ملتا ہے۔

فعل متعدی
١ - کسی کو اپنا کر لینا، اپنے ساتھ ملانا، دوست بنانا، ہم خیال بنانا، اپنے ڈھب پر لانا۔     
 بھول کے دوست بنائے نہ ان کو خواب میں بھی اپنائے نہ ان کو     رجوع کریں:   ( ١٩٥٢ء، دھم پد (ترجمہ)، ٣٩ )
٢ - اختیار کرنا،قبول کرنا، پسند کرنا۔
"یہی وہ رائے ہے جسے میں ان خطبوں میں اپناؤں گا۔"    ( ١٩٦٣ء، تجزیہ نفس، ١٦٣ )
٣ - اپنی ذات سے منسوب کرنا۔
"اہل ثروت سرکاری بے اعتنائی بلکہ مخالفت کی صورت میں ایک تعلیم گاہ کو جس کے کام نے بھی ابھی اپنی ساکھ پیدا نہ کی تھی، کیسے اپناتے۔"    ( ١٩٤٦ء، تعلیمی خطبات، ذاکر حسین، ٢٤٦ )
  • to make (a thing) one's own
  • to convert to one's use