تفصیلات
ختم اِخْتِتام اِخْتِتامی
عربی زبان سے اسم مشتق 'اِختِتام' کے ساتھ فارسی قاعدے کے تحت 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگائی گئی ہے۔ اردو میں ١٩٤٥ء کو "تاریخ ہندی فلسفہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
صفت نسبتی
١ - اختتام سے منسوب۔
"چونکہ وہ ویدوں کے اختتامی حصے ہیں اس لیے ان کے ویدک نام قایم رہے۔" رجوع کریں:
( ١٩٤٥ء، تاریخ ہندی فلسفہ، ٤٥:١ )