خمار خانہ

( خُمار خانَہ )
{ خُمار + خا + نَہ }

تفصیلات


عربی سے مشتق اسم 'خمار' کے ساتھ فارسی اسم 'خانہ' لگانے سے مرکب 'خمار خانہ' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٠٣ء کو "شرح تمہیدات ہمدانی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکاں ( مذکر - واحد )
جمع   : خُمارخانے [خُمار + خا + نے]
جمع غیر ندائی   : خُمار خانوں [خُمار + خا + نوں (و مجہول)]
١ - شراب خانہ، میخانہ۔
"اسلام صرف نابلس میں باقی ہے . یہود ایک نہیں اور نہ کارخانہ ہے نہ خمار خانہ ہے"      ( ١٩١٢ء، روز نامچۂ سیاحت، ٤٥:٤ )
  • a tavern