عربی سے مشتق اسم 'خلط' کے ساتھ عربی ہی سے مشتق اسم 'ملط' لگانے سے مرکب 'خلط ملط' بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٨٦٩ء کو "انشائے خرد افروز" میں مستعمل ملتا ہے۔
"اگر طالب علموں کے کارڈ پہلے ہی سے اچھی طرح خلط ملط کر دیے گئے ہوں تو منظم نمونہ بندی سے حاصل شدہ نمونہ . مل سکتا ہے"
( ١٩٦٧ء، اطلاقی شماریات، ٧٢ )
٢ - ملا کر پھینٹا ہوا، آمیختہ۔
"انڈے اور خمیر کھانڈ ملا کر خلط ملط کر کے ڈھانک دیں"
( ١٩٣٢ء، مشرقی مغربی کھانے، ١٨٢ )
٣ - درہم برہم۔
"جو کوئی ان سے سختی اور درشتی کے ساتھ پیش آئیگا وہ ان سے ہلاک ہو گا . ہاتھی حالت مستی میں چوتھے عام لوگ حالت ہیجان و جوش و خلط ملط ہیں"
( ١٨٨٨ء، تشنیف الاسماع، ١١٣ )