رند مشربی

( رِنْد مَشْرَبی )
{ رِنْد + مَش + رَبی }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی اسم 'رند' کے ساتھ عربی زبان سے اسم 'مشرب+ی' (بطور لاحقۂ صفت) ملا کر مرکب کیا گیا۔ اردو میں سب سے پہلے ١٩٢٦ء میں 'شرر' کے "سفر نامہ ہستی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - آزادی، بے پروائی، غیر ذمہ داری کے ساتھ بسر کرنا۔
"میں تیرا شباب ہوں جسے تو نے بالکل خوابِ غفلت اور رندانہ مشربی میں ہاتھ سے کھو دیا۔"      ( ١٩٢٦ء، شرر، سفرنامہ ہستی، ٦٤:٢ )