١ - ایک زہریلا محلول یا لوشن جو آیوڈین میں حل کر کے بنایا جاتا ہے یہ دوا جراثیم کو ہلاک کرنے کے لیے بہت مستعمل ہے اور چوٹ وغیرہ لگنے کے موقع پر بہت زیادہ کام آتی ہے اس کے لگانے سے جو خون زخم سے بہہ رہا ہو بند ہو جاتا ہے اور جراثیم جسم کے اندر داخل ہونے نہیں پاتے۔ ورم پر لگانے سے ورم اتر جاتا ہے۔ ڈاکٹر اسے زخم کی حالت کے مطابق ہلکے یا تیز محلول کی شکل میں استعمال کرتے ہیں۔