سرٹیفکٹ

( سَرْٹِیْفِکِٹ )
{ سَر + ٹی + فِکِٹ }
( انگریزی )

تفصیلات


Certificate  سَرْٹِیْفِکِٹ

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٨٦ء کو "دستورالعمل مدرسین دیہاتی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : سَرْٹِیفِکیٹس [سَر + ٹی + فِکیٹس (یائے مجہول)]
١ - کسی امر کی توثیق یا تصدیق پر مشتمل تحریر، صداقت نامہ، سند۔
"ابن مریم . کے معالج نے خدا جانے کیونکر کہہ دیا کہ اب اس کے ذہنی مسائل حل ہو گئے ہیں . اس سرٹیفکیٹ کے بعد وہ چین چلا گیا تھا۔"      ( ١٩٨٣ء، تخلیق اور لاشعوری محرکات، ٥٩ )
  • Certificate