خفیہ پولیس

( خُفْیَہ پولِیس )
{ خُف + یَہ + پو (و مجہول) + لِیس }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم صفت 'خفیہ' کے ساتھ انگریزی لفظ 'Police' جو عربی رسم الخط میں مستعمل ہے لگانے سے مرکب 'خفیہ پولیس' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٩٣ء کو "بست سالہ عہد حکومت" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - پولیس کا وہ محکمہ جو جرائم کی درپردہ خبریں معلوم کرتا اور ان کی رپورٹ دیتا ہے، محکمہ تحقیقات جرائم، سی آئی ڈی۔
"میں سوچنے لگا . ضرور کوئی جاسوس ہے خفیہ پولیس کا آدمی ہے۔"      ( ١٩٨٣ء، سفر مینا، ٢٦٣ )