خطۂ جنت

( خِطَّۂ جَنَّت )
{ خِط + طَہ + اے + جَن + نَت }
( عربی )

تفصیلات


عربی سے مشتق اسم 'خطّہ' کے آخر پر ہمزہ اضافت لگانے کے بعد عربی سے مشتق اسم 'جنت' لگانے سے مرکب 'خطہ جنت' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٨٢ء کو "مری زندگی فسانہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکان ( مذکر - واحد )
١ - جنت کا حصہ، مراد : سرسبز و شاداب۔
"میسور کو خطہ جنت بنانے کا سہرا مرزا محمد اسمٰعیل کے سر ہے۔"      ( ١٩٨٢ء، مری زندگی فسانہ، ١١١ )