خطاب یافتہ

( خِطاب یافْتَہ )
{ خِطاب + یاف + تَہ }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'خطاب' کے ساتھ فارسی مصدر 'یافتن' سے صیغہ حالیہ تمام 'یافتَہ' بطور لاحقۂ صفت لگانے سے 'خطاب یافتہ' بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٩١٨ء کو "چٹکیاں اور گدگدیاں" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - جس کو خطاب کا اعزاز ملا ہو، جس نے اعزاز و انعام پایا ہو۔
"ان کی ماں نے . خطاب یافتہ نوابوں کے رعب میں آ کر ان کی شادی ایک کاؤنٹ سے کر دی۔"      ( ١٩٥٨ء، ہمیں چراغ ہمیں پروانے (ترجمہ)، ٢٨١ )