احمقی

( اَحْمَقی )
{ اَح + مَقی }
( عربی )

تفصیلات


حمق  اَحْمَق  اَحْمَقی

عربی زبان سے مشتق اسم صفت 'احمق' کے ساتھ فارسی قاعدے کے تحت 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگائی گئی ہے اردو میں ١٧٠٠ء کو "من لگن" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
جمع   : اَحْمَقِیاں [اَح + مَقِیاں]
جمع غیر ندائی   : اَحْمَقِیوں [اَح + مَقِیوں (و مجہول)]
١ - عقل یا تہذیب کے خلاف حرکت، بے وقوفی، حماقت۔
"طرف افراط میں سفاہت ہے اور طرف تفریط میں بلہ یمنی احمقی ہے۔"      ( ١٩٢٥ء، حکمۃ الاشراق، ٤١٥ )
  • folly
  • stupidity