رنگ پاشی

( رَنْگ پاشی )
{ رَنْگ (ن غنہ) + پا + شی }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی اسم 'رنگ' کے ساتھ 'پاشیدن' مصدر سے حاصل مصدر 'پاشی' ملا کر مرکب کیا گیا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨٨٢ء میں "طلسمِ ہوشربا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - رنگین پانی چھڑکنا (کپڑوں یا جسم پر ہولی یا نوروز میں)۔
"کسی جا نازنینوں کے جلسے اور رنگ پاشی کی تصویر ہے۔"      ( ١٨٨٢ء، طلسمِ ہوشرُبا، ٥٤٠:١ )
٢ - رونق، دل کشی، خوبصورتی۔
 ہر ایک غنچہ سے ازبکہ رنگ پاشی ہے ہوا ہے مثلِ چمن سرخ دامن کہسار      ( ١٨٠٦ء، ایمان، ایمانِ سخن، ٦٠ )
٣ - شادی کے موقع پر رنگ کھیلنے کی رسم۔ (علمی اردو لغت)
  • sprinkling colour;  the sprinkling of tesu and abir during the Holi festival