رنگا رنگی

( رَنْگا رَنْگی )
{ رَن (ن غنہ) + گا + رَن (ن غنہ) + گی }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی اسم رنگ کے ساتھ 'ا' بطور حرفِ اتصال + 'رنگ' اور پھر اس مرکب (رنگا رنگ) کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت ملا کر بنایا گیا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٩٢١ء میں "کلیات اکبر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - رنگ برنگی
"تقریری اور تحریری زبان . میں تنوع، رنگارنگی، بالیدگی اور ہمہ گیری کے اوصاف نمایاں ہوتے ہیں۔"      ( ١٩٨٧ء، غزل اور غزل کی تعلیم، ٣٢ )