انگریزی زبان کے لفظ 'recruite' کا مؤرّد ہے۔ انگریزی میں اسم کے ساتھ ساتھ بطور فعل بھی مستعمل ہے مگر اردو میں صرف اسم کے طور پر مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٨٧٣ء "اخبار مفید عام" میں مستعمل ملتا ہے۔
جمع غیر ندائی : رَنْگرُوٹوں [رَنْگ (ن غنہ) + رُو + ٹوں (و مجہول)]
١ - سپاہی جو نیا نیا بھرتی ہوا ہو، نوآموز سپاہی۔
"میں ناٹک کی ادبی نشست میں افسانہ پڑھنے کے لیے سوسائٹی جانے والی سڑک پر یوں دوڑ رہا تھا جیسے رنگروٹ پریڈ گراؤنڈ میں ڈبل کر رہا ہو۔"
( ١٩٨١ء، قطب نما، ٧٥ )
٢ - [ مجازا ] پسندیدہ شخص، کسی کا طنزیہ طور پر یا پیار میں نام رکھنا۔
"کیوں نہ کروں تعریف تم جو ہر وقت اپنے رنگروٹ کا قصیدہ پڑھا کرتی ہو۔"
( ١٩٨٨ء، نگار، کراچی، مارچ، ٢٥ )