رنگ برنگ

( رَنْگ بَرَنْگ )
{ رَنْگ (ن غنہ) + بَرَنْگ (ن غنہ) }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی اسم رنگ کی تکرار سے درمیان میں ب | با بطورِ حرف جار لگانے سے مرکب ہوا۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦٦٥ء میں "علی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - مختلف صورتوں یا وضع قطع کے، طرح طرح اور قسم قسم کے، گوناگوں۔
"رنگ برنگ کے خیالات جو فارسی میں پائے جاتے ہیں عرب میں نہیں مل سکتے۔"      ( ١٩٠٨ء، مقالاتِ شبلی، ٥٦:٢ )
٢ - مختلف رنگتوں کے۔
"کتنے رنگ برنگ کے پھل پھول، میوے اور درخت لگتے ہیں۔"      ( ١٩٣٢ء، سیرۃ النبیۖ،٤، ٤٦٦ )