رنگ محل

( رَنْگ مَحَل )
{ رَنْگ (ن غنہ) + مَحَل (فتحہ م مجہول) }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی اسم 'رنگ' کے ساتھ عربی اسم ظرف مکان 'محل' ملا کر مرکب کیا گیا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨٠٢ء میں "باغ و بہار" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکان ( مذکر - واحد )
١ - امراء و سلاطین کے عیش و نشاط کا گھر، خانہ عیش و تعیش، آراستہ مکان، سجا ہوا گھر۔
"کسی زمانے میں یہ عمارت (طاق کسریٰ) بہت بڑی اور شاندار مثل رنگ محل اور قلعہ کے ہو گی۔"      ( ١٩١٢ء، روزنامچہ سیاحت، ٣٩:١ )