راستے

( راسْتے )
{ راس + تے }
( فارسی )

تفصیلات


اسم نکرہ
١ - راستہ کی جمع یا مغیرہ، تراکیب میں مستعمل۔
١ - راستے میں ٹوکنا
راہ چلتے میں روک کر کسی سے کوئی بات کہنا۔ (جامع اللغات)
٢ - راستے پر آنا
نیک بن جانا، سلامت روی اختیار کر لینا، سیدھا راستہ اختیار کرنا، توبہ کر لینا۔ آجائیں راستے پہ جو طالب خدا کے ہیں جس نے بتا دیا کہ یہ معنی رضا کے ہیں      ( ١٩٢٧ء، شادعظیم آبادی، مراثی، ٣٨:٢ )
قابو میں آنا، ٹھیک ہو جانا۔"صاحبزادی بیگم راستے پر آگئیں، گھر تو گیا ہی تھا، مگر خدا نے ہماری طرف دیکھ لیا اور قیصر کو ہوش آگیا۔"      ( ١٩١٠ء، لڑکیوں کی انشا، ٣٥ )