رو رعایت

( رُو رِعایَت )
{ رُو + رِعا (کسرہ ر مجہول) + یَت }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی اسم 'رو' کے ساتھ عربی سے مشتق اسم 'رعایت' ملا کر مرکب کیا گیا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨٧٣ء میں "اخبار مفید عام" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ
١ - لحاظ، پاس، مروّت، طرف داری۔
"انتخاب کے معاملے میں شکیل عادل زادہ ذرا رُو رعایت نہیں برتتے، بے مروّتی کی حد تک سخت گیر واقع ہوئے ہیں"      ( ١٩٨٦ء، جانگلوس، ٩ )
  • Countenance
  • favour
  • partiality