روئے زمین

( رُوئے زَمِیْن )
{ رُو + اے + زَمِین }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی اسم 'رو' کے آخر پر ہمزہ اضافت اور یائے امالہ لگا کر مرکب اضافی بنایا گیا ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ اور سب سے پہلے ١٦١١ء میں قلی قطب شاہ کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکاں ( مذکر - واحد )
١ - سطحِ زمین، زمین، دنیا۔
"کام انکا بس یہی ہے کہ رُوئے زمین پر جہاں کہیں اللہ کے رسولۖ پر درود بھیجا جائے وہ آپکو پہنچا دیتے ہیں"      ( ١٩٨٥ء، روشنی، ١٤٦ )