روح القدس

( رُوحُ الْقُدُس )
{ رُو + حُل + قُدُس }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے اسم 'روح' کو اسی زبان سے اسم صفت 'قدس' کے ساتھ حرف تخصیص 'ال' کے ذریعہ ملا کر مرکب بنایا گیا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٧٠٠ء میں "من لگن" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - [ مسیحیت ]  روحِ پاک؛ مراد: حضرت جبرئیل؛ عیسائی، اقانیم ثلاثہ کا تیسرا اقنوم۔
"ان کے الفاظ میں یہ ہے باپ بیٹے اور روح القدس کی طرح تہذیب، ترقی اور مادیت کی تثلیت بھی تین میں ایک اور ایک میں تین کے فارمولے پر قائم ہے"      ( ١٩٨١ء، زاویۂ نظر، ٤٢ )