روٹی پانی

( روٹی پانی )
{ رو (و مجہول) + ٹی + پا + نی }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت سے ماخوذ اسم 'روٹی' کے ساتھ اسی زبان سے ماخوذ ایک دوسرا اسم 'پانی' ملا کر مرکب بنایا گیا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٩٠٧ء میں "نپولینِ اعظم (ترجمہ)" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )
١ - کھانا پینا، معاش، روزی۔
"تین شہر اس کی روٹی پانی اور شراب کے معارف کے نام سے اس کو عطا کیے۔"      ( ١٩٠٧ء، نپولینِ اعظم (ترجمہ)، ٢٢:٥ )