عربی اسم 'روایت' کے ساتھ فارسی مصدر 'پرسیتدن' سے مشتق فعل امر (اردو میں اسم فاعل) پرست کے آگے 'ی' لاحقہ کیفیت لگا کر مرکب کیا گیا ہے۔ اردو میں تحریراً سب سے پہلے ١٩٠٤ء میں "مقالات شبلی" میں مستعمل ملتا ہے۔
"قاضی عبدالودود صاحب . کے تبصروں نے احتساب کی اس روایت کو فروغ بخشا جس کی بنیاد شیرانی صاحب نے رکھی تھی اس زمانے میں روایت پرستی پر کاری ضرب لگی۔"
( ١٩٨٦ء، اردو میں اصولِ تحقیق، ٣٠٤:١ )
٢ - پرانے دستور یا رسم کی اندھی تقلید کرنا۔
"انہون نے روایت پرست کے مقابلے میں اپنے کام پر زیادہ زور دینا شروع کیا نتیجہ ناگریز ہے آرائش غائب ہو رہی ہے۔"
( ١٩٤٤ء، آدمی اور مشین، ٢٤٥ )