آملیٹ

( آمْلیٹ )
{ آم + لیٹ (یائے مجہول) }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان میں اصل (Omelette) ہے۔ انگریزی سے ماخوذ اردو میں 'آملیٹ' بطور اسم جامد مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٩٦٢ء میں "معصومہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : آمْلیٹوں [آم + لے + ٹوں (و مجہول)]
١ - پھینٹ کر تلا ہوا انڈا جس میں نمک مرچ کے ساتھ اکثر پیاز اور کبھی سبزیاں وغیرہ بھی شامل کی جاتی ہیں۔
"پانچ چھ لسی کے گلاس، آملیٹ اور توس ناشتے میں بیگم کے دوست کھا پی لیتے ہیں۔"      ( ١٩٦٢ء، معصومہ، ١١٧ )
  • Omelette