خود آموز

( خود آمُوز )
{ خُد (واؤ معدولہ) + آ + مُوز }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی سے ماخوذ لفظ 'خود' کے ساتھ فارسی مصدر 'آموختن' سے صیغہ امر 'آموز' بطور لاحقۂ صفت لگانے سے 'خود آموز' بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٩٨٣ء کو "کوریا کہانی" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - اپنے آپ سیکھنے والا، اپنے کو سکھانے والا، اپنی ذات کو ترتیب دینے والا۔
"تعلیم کے خود آموز طریقے کہ اشاراتی سوال و جواب کی صورت اور مرثی تعلیم کے وسائل"      ( ١٩٨٣ء، کوریا کہانی، ١٩٥ )