١ - روانہ ہونا
ارسال ہونا، رخصت ہونا۔ صادق جو تھے وفا میں تو کامل تھے عشق میں دونوں کے سر روانہ ہوءے ہیں دمشق میں
( ١٨٧٤ء، انیس، مراثی،٣٤:١ )
سِدھارنا، چل دینا وہ جب سے شہر صرابات کو روانہ ہوا براہ راست ملاقات کو زمانہ ہوا
( ١٩٧٧ء، خوشبو، ٧٥ )
مرجانا، چل بسنا،وفات پانا۔(فرہنگِ آصفیہ)
سفر کرنا، آغازِ سفر کرنا۔"٦ بجکر ٢٠ منٹ پر میں گھر سے روانہ ہوا اور ٦ بجکر ٥٠ منٹ پر اسٹیشن پہنچ گیا۔"
( ١٩٦٩ء، مہذب اللغات، ١٠٣:٦ )