خود انکاری

( خود اِنْکاری )
{ خُد (واؤ معدولہ) + اِن + کا + ری }

تفصیلات


فارسی سے ماخوذ لفظ 'خود' کے بعد عربی سے مشتق اسم 'انکار' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے مرکب 'خودانکاری' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩١١ء، کو "باقیات بجنوری" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - نفی ذات، انکسار و عجز، منکسر المزاجی۔
"خود انکاری کا جوہر ترکوں کے رگ و ریشے میں ہے۔"      ( ١٩١١ء، باقیات بجنوری، ١٦٩ )