خود ارادی

( خود اِرادی )
{ خُد (واؤ معدولہ) + اِرا + دی }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ لفظ 'خود' کے ساتھ عربی سے مشتق اسم 'ارادہ' کی 'ہ' حذف کرکے 'ی' بطور لاحقۂ نسبت و صفت لگانے سے مرکب 'خودارادی' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٧٥ء کو "مظاہر نفس" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - اپنی عقل سے فیصلہ کرنے کی کیفیت، ذاتی قوتِ فیصلہ، ذاتی عزم و ارادہ۔
"اس نے میری خود ارادی کے بت کو چکنا چور کر دیا ہے۔"      ( ١٩٧٥ء، مظاہر نفس، ١٢:١ )