خوب صورت

( خُوب صُورَت )
{ خُوب + صُو + رَت }

تفصیلات


فارسی سے ماخوذ لفظ 'خوب' کے ساتھ عربی اسم 'صورت' لگانے سے مرکب توصیفی 'خوب صورت' بنا۔ اس میں 'خوب'اسم صفت اور 'صورت' موصوف ہے۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
جمع غیر ندائی   : خُوبْصُورْتوں [خُوب + صُور + توں (واؤ مجہول)]
١ - اچھی شکل و صورت والا یا والی، حسین و جمیل، دیدہ زیب۔
"وہاں کے حکمران کی ایک نہایت خوبصورت اور جوان بیٹی تھی۔"      ( ١٩٨٣ء، جاپانی لوک کتھائیں، ٨٩ )
٢ - عمدہ، اچھا، بھلا۔
 دردِ الفت کا ہو انجام الٰہی اچھا خوبصورت اگر آغاز نہیں ہے تو نہ ہو      ( ١٨٧٢ء، محامد خاتم النبین، ٩٦ )
  • Having a beautiful face
  • beautiful
  • handsome;  a beauty.