خوب خوب

( خُوب خُوب )
{ خُوب + خُوب }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ لفظ 'خوب' کی تکرار سے یہ مرکب وجود میں آیا۔ اردو میں بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ ١٦٧٢ء کو "دیوانِ عبداللہ قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - بہت زیادہ، کثرت سے، بے تحاشا۔
"نعرہ ہائے تحسین بلند کئے اور خوب خوب سیٹیاں بجائیں۔"      ( ١٩٨٣ء، خانہ بدوش، ٩٨ )
٢ - احسن طریقے پر، بہت اچھی طرح سے، بحسن و خوبی۔
"میر جی بھی گفتگو میں تخاطب کے لیے خوب خوب استعمال کیا ہے۔"      ( ١٩٨٤ء، اسلوبیات میر، ٢٥ )