خواہش مند

( خواہِش مَنْد )
{ خا (واؤ معدولہ) + ہِش + مَنْد }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان میں ماخوذ اسم 'خواہش' کے ساتھ 'مند' بطور لاحقۂ صفت لگانے سے مرکب 'خواہش مند' بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٩٣٢ء کو "اودھ پنچ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
جمع غیر ندائی   : خواہِش مَنْدوں [خا (واؤ معدولہ) + ہِش + مَن + دوں (و مجہول)]
١ - آروز رکھنے والا، طالب، شائق، خواہاں۔
"حکومت ہند نے دراصل ہندی کے علم کو . سرکاری ملازمتیں حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کا ذاتی مفاد بنا دیا ہے۔"      ( ١٩٨٥ء، بھارت میں قومی زبان، ٢٣٨ )
  • desirous
  • solicitous;  curious.