شکرقندی

( شَکَرقَنْدی )
{ شَکَر + قَن + دی }

تفصیلات


فارسی اسم 'شکر' کے ساتھ عربی سے ماخوذ اسم 'قند' میں 'ی' بطور لاحقہ مونث بڑھا کر 'قندی' ملنے سے مرکب نسبتی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٨٤٩ء کو "دیوانِ اسیر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - ایک ترکاری جو بیل دار بوٹی کی جڑ ہے، سرخ اور زردی مائل سفید دو طرح کی ہوتی ہے زیادہ تر ابال کر یا بھوبھل میں بھون کر کھاتے ہیں، شیریں اور لذیذ ہوتی ہے۔ اس کی کھیر بھی پکائی جاتی ہے، لاطینی: Convolvolvulus Batatas
"شکرقند ابال کر چھیل لیں۔"      ( ١٩٨٥ء، سعدیہ کا دسترخوان، ١٥٤ )
  • the sweet potato