شقی القلب

( شَقیُ الْقَلْب )
{ شقی + اُل + قَلْب }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مرکب توصیفی ہے۔ عربی میں اسم صفت 'شقی' کے ساتھ 'ال' بطور حرف تخصیص لگا کر عربی اسم مذکر 'قلب' بطور موصوف ملنے سے مرکب بنا۔ عربی سے اردو میں بعینہ داخل ہوا اور بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٩٢ء، کو "خدائی فوجدار" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - سنگدل، ظالم و جابر، ستم گر۔
"وہ کون شقی القلب تھا جس نے رئیس جیسے انسان کو نشانہ بنایا۔"      ( ١٩٨٨ء، جنگ، کراچی، ٢٥، نومبر، ١١ )