سست رفتار

( سُسْت رَفْتار )
{ سُسْت + رَف + تار }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان میں اسم صفت 'سست' کے ساتھ اسم 'رفتار' لگانے سے مرکب 'سست رفتار' بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٢٣ء کو "سیرۃ النبیۖ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - دھیمی رفتار والا، آہستہ چلنے والا۔
"میرا سست رفتار قلم کسی قدر تیزی سے رواں ہو گیا۔"      ( ١٩٨٧ء، شہاب نامہ، ١٩ )