اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - ملاپ، اتفاق، اتحاد۔
"بے فکری اور پہلوانی کی جٹ ہے۔"
( ١٩٤٣ء، دلی کا سنبھالا، ٩٤ )
٢ - دو متحد و متفق آدمی یا کوئی چیز، جوڑ، جوڑا۔
"جو دو برابر کے جٹ ملتے ہیں تو دو سے تین بن جانا کوئی بڑی بات نہیں۔"
( ١٩٦٢ء، آفت کا ٹکڑا، ٢٥٧ )
٣ - ہمسر، ثانی، نظیر۔ (فرہنگ آصفیہ)
٤ - عدد جو دو پر تقسیم ہو جائے۔ (جامع اللغات)
٥ - [ ریاضی ] وصف (یا اوصاف) مشترک رکھنے والی معین اور ممیز اشیا کا مجموعہ۔
"عددوں کے سلسلے سے مراد عددوں کے ایک جٹ (set) ہے جس میں ایک خاص رشتہ پایا جاتا ہے۔"
( ١٩٤٥ء، داستان ریاضی، ١٢٤ )
٦ - چوسر کے کھیل میں دو گوٹوں کے اکٹھا ہو جانے کی حالت۔
"بولے اب پکا دانو ہے کل دو جٹ مارے گئے، کعبتین دو ہو چکی آج رہے گی ڈہل گنڈی۔"
( ١٨٩٠ء، بوستان خیال، ١١٩:٦ )
٧ - (لفظاً) جھنڈ، (مجازاً) (ستاروں کا) جھرمٹ۔
"چنانچہ وہ جٹ جو کبھی آدھی رات کے وقت عین سر پر تھے . افق پر غروب ہوتے نظر آتے ہیں۔"
( ١٩٤٥ء، داستان ریاضی، ٣٢ )
٨ - تیار ورقوں کی خاص طریقہ سے تہ بہ تہ جمائی گڈی، تھئی۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 43:3)