جچنا

( جَچْنا )
{ جَچ + نا }
( سنسکرت )

تفصیلات


یاچ(ت)  جَچ  جَچْنا

سنسکرت کے اصل لفظ'یاچ' سے ماخوذ 'جچ' کے ساتھ اردو علامت مصدر 'نا' لگنے سے 'جچنا' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٨٠ء میں "فسانۂ آزاد" میں مستعمل ملتا ہے۔

فعل لازم
١ - جانچ میں پورا اترنا، مناسب یا اچھا لگنا۔     
"اون کی نظروں میں اپنی خوبیاں بہت جچتی ہیں۔"     رجوع کریں:   ( ١٩٠٦ء، حکمت عملی، ١٧٦ )