جتھا

( جَتَھا )
{ جَتَھہ }
( سنسکرت )

تفصیلات


یوتھکن  جَتَھا

سنسکرت کے اصل لفظ 'یوتھکن' سے ماخوذ اردو زبان میں 'جتھا' مستعمل ملتا ہے۔ اردو میں اصل معنی میں ہی بطور اسم مستعمل ہے ١٨٠٣ء میں "اخلاق ہندی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )
واحد غیر ندائی   : جَتھے [جَھتے]
جمع   : جَتھے [جَتھے]
جمع غیر ندائی   : جَتھوں [جَتھوں (واؤ مجہول)]
١ - گروہ، جماعت۔
"نہ اپنا کوئی جتھا بنایا اور نہ کسی کے جتھے میں شریک ہوئے۔"    ( ١٩٣٥ء، چند ہمعصر، ٥١ )
٢ - غول، پرا؛ ہجوم۔
"ایک تو کوا اپنے یاروں کے جتھے سمیت چلا جائے گا اور دوسرے پھر . ادھر آنے کا قصد نہ کرے گا۔"    ( ١٨٠٣ء، اخلاق ہندی، ١٥٢ )
٣ - اتفاق، اپکا، قوت۔ (جامع اللغات)
٤ - سرمایہ، پونجی، (ذخیرہ کی ہوئی) دولت (عموماً جمع کے ساتھ)۔
"اس نے اپنے بیٹے کو اپنی ساری جتھا تجارت کا مال اور کپڑے دکھائے۔"      ( ١٩٤٢ء، الف لیلہ و لیلہ، ٧٨:٢ )
٥ - [ مجازا ]  کنبہ، قبیلہ۔
"دوسرے ہم ہیں جتھے اور برداری کے لوگ۔"      ( ١٨٩٩ء، رویائے صادقہ، ٤٤ )
  • a company
  • band
  • gang
  • party
  • crew (of confederates)
  • a multitude
  • mass;  a flock;  capital
  • stock;  strength