جتلانا

( جَتْلانا )
{ جَت + لا + نا }
( سنسکرت )

تفصیلات


گیپت  جَتانا  جَتْلانا

سنسکرت کے اصل لفظ 'گیپت' سے ماخوذ 'جتا' کے 'الف' سے پہلے 'ل' زائد لگا کر علامت مصدر 'نا' لگانے سے 'جتلانا' بنا اردو میں بطور مصدر مستعمل ہے۔ ١٨٩٢ء "دیوان حالی" میں مستعمل ملتا ہے۔

فعل متعدی
١ - یاد دلانا، متنبہ کرنا، دکھانا، ظاہر کرنا۔
"دوسرا شخص قاضی صاحب کو جتلانا چاہتا تھا کہ اس نے بھی بھیڑ بھیجی ہے۔"      ( ١٩٢٥ء، حکایات لطفیہ، ٧٨:١ )
متعلق فعل
١ - [ مجازا ]  خوبی۔
 موہن کی بانسری کے میں کیا کیا کہوں جتن لے اس کی من کی موہنی دھن اس کی چت ہرن      ( ١٨٣٠ء، نظیر، کلیات، ٢١١:٢ )
٢ - فکر، پروا؛ سختی؛ صعوبت، مشکل۔ (پلیٹس)