جپنا

( جَپْنا )
{ جَپ + نا }
( سنسکرت )

تفصیلات


جلپ(ت)  جَپ  جَپْنا

سنسکرت کے اصل لفظ 'جلپ' سے ماخوذ 'جپ' کے ساتھ اردو علامت مصدر 'نا' لگنے سے 'جپنا' بنا اردو میں بطور مصدر مستعمل ہے۔ ١٦٣٥ء میں "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔

فعل متعدی
١ - تسبیح پڑھنا، مالا پھیرنا، بار بار پڑھنا، ورد کرنا۔
 دل میں پاتے ہیں بتوں کی آرزو منہ سے جپتے ہیں خدا کا نام ہم      ( ١٩٣٨ء، نغمۂ فردوس، ٣٩:٢ )
٢ - یاد کرنا، (کسی بات کو) دہرانا، ذکر کرنا۔
 بس حب وطن کا جپ چکے نام بہت اب کام کرو کہ وقت ہے کام کا یہ      ( ١٩١٤ء، حالی مکتوباب، ٢٧ )
  • To mutter or whisper (prayers or spells)
  • to count (ones beads)
  • to repeat (the name of any deity) inaudibly or mentally
  • to recite (the bead-roll)
  • to make mention of