عربی سے ماخوذ اسم 'جبہہ' کے ساتھ فارسی مصدر 'سائیدن' سے مشتق صیغہ امر 'سا' بطور لاحقہ فاعلی لگنے سے 'جبہہ سا' بنا اور پھر آخر پر 'الف' ہونے کی وجہ سے ہمزۂ زائد لگا کر 'ی' بطور لاحقۂ کیفیتٰ لگنے سے 'جبہہ سائی' بنا، ١٧٠٧ء، میں ولی کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔