جبن

( جُبْن )
{ جُبْن }
( عربی )

تفصیلات


جبن  جُبْن

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب کا مصدر ہے بطور اسم مستعمل بھی ہے اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی بطور اسم مستعمل ہے ١٨٠٥ء میں "جامع الاخلاق" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - بزدلی، نامردی، کم ہستی۔
"تمام قوم کی قوم میں پست حوصلگی جبن اور بزدلی چھا گئی۔"      ( ١٩٤٣ء، حیات شبلی، ٦٠٥ )
٢ - وہ سفید مادہ جو دودھ کو پھاڑ کر نکالا جائے، پنیر۔
"جبن مشہور چیز ہے، بہتر وہ پنیر ہے جو تازہ اور چکنا ہو۔"      ( ١٩٢٦ء، خزائن الادویہ، ٨٥:٣ )
  • Cowardice
  • pusillanimity