عربی زبان سے ماخوذ اسم 'جبل' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگنے سے 'جبلی' بنا اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٤٢١ء میں "معراج العاشقین" میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - جبلت کی طرف منسوب اور اس سے متعلق، پیدائشی، فطری، طبعی۔
"آزادی کی خواہش اس لیے جبلی تھی جس کے زیر اثر وہ بھاگ نکلا۔"
( ١٩٤١ء، حیوانی دنیا کے عجائبات، ٣٢ )
٢ - ذاتی، اصلی، حقیقی، قدرتی۔
"اشیا کے تقابلی حسن کے متعلق ہمارے تعینات جس حد تک جبلی ہوتے ہیں وہ استدلال یا تنقید کا موضوع نہیں ہوتے، وہ وہ تو فطرت کا محض عطیہ ہوتے ہیں۔"
( ١٩٦٢ء، تاریخ جمالیات، ٣٩٩ )
Of
or relating to
the natural
innate or original constitution
disposition
temper or other quality or property; natural; innate