جبل الطارق

( جَبَلُ الطّارِق )
{ جَبَلُط (الف غیر ملفوظ) + طا + رِق }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان میں اسم 'جبل' کے بعد حرف تخصیص 'ال' بطور ترکیب لگا کر اسم طارق لگانے سے مرکب اضافی 'جبل الطارق' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٨٩٦ء میں "فلورا فلورنڈا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - مسلم فاتح طارق بن زیاد کے نام پر ایک پہاڑ جو ہسپانیہ کے جنوب میں سمندر پر بڑھی ہوئی چٹان ہے نیز اس نام کا شہر اور ملحق خلیج۔
"جبل طارق کی آبنائے سے اتر کر اپنے صحرائی مسکنوں کی خاک چھانتے پھریں گے۔"     "جبل الطارق کی وجہ تسمیہ یہ ہے کہ ٧١ء میں طارق بن زیاد اس کے ساحل پر اترا۔"      ( ١٨٩٦ء، فلورا فلورنڈا، ١٥ )( اردو دائرہ معارف اسلامیہ ١٠٢:٧ )