سطح مرتفع

( سَطْحِ مُرْتَفَع )
{ سَط + حے + مُر + تَفَع }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'سطح' کے آخر پر کسرۂ صفت لگا کر عربی سے ماخوذ اسم صفت 'مرتفع' لگانے سے مرکب توصیفی 'سطح مرتفع' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٢٤ء، کو "جغرافیہ عالم" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - پہاڑی علاقہ، اونچی اٹھی ہوئی بلند سطح، وہ زمین جو اپنے گردو پیش کی زمین سے بہت اونچی واقع ہوئی ہو۔
"مرہٹے جو اس سے پہلے سطح مرتفع دکن تک محدود تھے اب شمالی ہند کے میدانوں کو بھی روندنے لگے"      ( ١٩٨٦ء، مسلمانان برصغیر، ٣١ )
  • Plateau