سروس بک

( سَرْوِس بُک )
{ سَر + وِس + بُک }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان میں اسم 'سروس' کے ساتھ 'بک' لگانے سے مرکب 'سروس بک' بنا۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٤ء کو "ایکٹ ١٩" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - محکمے کے دفتر کی وہ کتاب جس میں ملازم کی ملازمت، چال چلن، کارکردگی، چھٹیوں کی تفصیل اور ترقی وغیرہ کے متعلق باتیں درج ہوتی ہیں۔
"ان دستاویزات کی موجودگی میں سروس بک میں عمر درج کرلی جاتی ہے۔"      ( ١٩٨٨ء، اردو نامہ، لاہور، مئی، ٢٠ )
  • service book