سر دان

( سَرْ دان )
{ سَر + دان }
( مقامی )

تفصیلات


اسم نکرہ
١ - دہلی کے مسلمانوں کی ایک رسم، اس کے متعلق عورتوں کا خیال ہے کہ ایسا کرنے سے دانت نکلتے وقت بچے کو سفید دست نہیں آتے، پھر اس کی صورت یہ ہوتی ہے کہ پلنگ خواہ چارپائی کی ادوان نکال دیتے ہیں، پھر ایک ماں اور ایک ایک بیٹی دو عورتوں میں سے ایک پلنگ کے اوپر کی طرف اور دوسری پائینتی کے نیچے آجاتی ہے۔ اوپر والی عورت بچے کو ادوان کی جگہ سے نکال کر نیچے والی عورت کو دیتی ہے۔ سات مرتبہ یہی عمل کرتی ہے۔